
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لوگوں کو اپنی جیب پہلے کی بہ نسبت زیادہ ڈھیلی کرنی گی کیونکہ گھریلو ہوائی سفر مہنگا ہونے والا ہے۔ حکومت نے کم سے کم ہوائی کرایوں میں 13 سے 16 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
وزارت شہری ہوا بازی کے جاری کردہ ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 40 منٹ تک کی پروازوں کا کم سے کم کرایہ 2300 روپئے سے بڑھا کر 2600 روپئے کردیا گیا ہے اور اس میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 40 منٹ سے 60 منٹ تک کی پرواز کے دورانیے کا کم سے کم کرایہ اب 2900 روپئے کے بجائے فی شخص 3300 روپئے ہوگا۔



