دلچسپ خبریںقومی خبریں

مائیکل جیکسن سے لے کر تاج محل تک،ہئیر کٹنگ کے منفرد انداز

ممبئی، 20اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست پنجاب کے ایک چھوٹا سا علاقہ ‍ڈبوالی ہے جہاں بالوں کا اسٹائل صرف ٹرم یا کریو کٹ تک محدود نہیں، بلکہ بالوں کو اس طرح سے کاٹا جاتا ہے کہ سر پے باقائدہ آرٹ نظر آتا ہے۔ راجوندر سنگھ سدھو Rajwinder Singh Sidhu اور گروندر سنگھ سدھو Gurwinder Singh Sidhu وہ دو بھائی ہیں جو ریاست پنجاب کے علاقے ‍ڈبوالی میں بالوں کو اس طرح سے کاٹتے ہیں کہ کسٹمرز کی پسند کی تصاویر ان کے سر پر بن جاتی ہیں۔
تاج محل سے لے کر مشہور گلوکار مائیکل جیکسن تک، یہ دو بھائی ٹمرز، قینچی، پینسل اور دیگر آلات کی مدد سے یہ ممکن بناتے ہیں۔دونوں بھائیوں میں سے چھوٹے والے راجوندر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’شروع میں ہمیں جو بھی مل جاتا ہم اس کے بال مفت میں کاٹ دیتے تھے تاکہ ہم اپنا ہنر بہتر بنا سکیں۔ کچھ دن تو ہم رات دو بجے تک کام کرتے تھے کیونکہ دن کے وقت ہم سیلون کا عام کام کرتے تھے۔
آج کل 29 اور 31 برس کے یہ دونوں بھائی اپنے خاص ہیئر کٹس کے لیے دو سے ڈھائی ہزار تک لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کاروبار انڈیا سے باہر بھی لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کے پاس آنے والے کسٹمر کبھی بالی وڈ کے مشہور اسٹارز کی شکلیں اپنے سر پر بنوانے کی درخواست کرتے ہیں تو کبھی مکی ماؤس جیسے کارٹون یا مشہور کھلاڑیوں کے چہرے۔
دونوں بھائیوں کے سیلون میں دن بھر کسٹمرز کا تانتا بندھا رہتا ہےیہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اوپر کچھ منفرد کروانا چاہتے ہیں لیکن ٹیٹو جیسا کچھ نہیں جو ہمیشہ رہے۔سیلون میں آئے ہوئے دربار سنگھ نامی ایک کسٹمر نے اپنا ہیئرکٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ ’آج میں سے اپنے سر پر تاج محل بنوایا ہے۔
یہ ایک خوبصورت یادگار ہے اور اپنے سر پر اس کی تصویر کے ساتھ میں بھیڑ میں بھی الگ نظر آؤں گا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button