دہلی سے 45 لاکھ کے زیورات چوری کرکے فرار گھریلوملازمہ اڑیسہ سے گرفتار
نئی دہلی، 29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں اپنے مالک کے گھر سے 45 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر رفوچکرہوئی گھریلو ملازمہ کو اڑیسہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔جمعرات کو پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ لڑکی سے چوری شدہ 13000 روپے میں سے 2530 روپے اور سونے اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اسے گذشتہ سال دسمبر میں ٹیلی کام ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے عہدیدار نے ایک جاننے والے کے ذریعہ کام پر رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سربنی داس گپتا نے 22 جولائی کو ان سے شکایت کی تھی کہ پریایورن کمپلیکس میں اس کے گھر میں چوری ہوئی ہے۔تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ شکایت کنندہ نے گذشتہ سال دسمبر میں لڑکی کو نوکری پرلیا تھا لیکن اس کی پولیس تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق داس گپتا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ #کولکاتا میں اپنے بھائی کی شادی کے بعد وہ 22 جولائی کو کولکاتہ سے گھر واپس آئی تھی اور تمام زیورات اپنے الماری میں رکھنے کے بعد کام پر چلی گئی تھی۔
داس گپتا کے مطابق جب وہ شام کو گھر واپس آیا تو اسے گھر کھلا اور گھریلو #ملازمہ، #زیورات اور نقدی نہیں ملے، اس کے بعد اس نے ملازمہ کو فون کیا لیکن #فون بند تھا۔ڈپٹی کمشنر پولیس (جنوبی) اتول کمار ٹھاکر نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم اڑیسہ کے بھونیشور کے ایک گاؤں میں واقع ملازمہ کے گھر روانہ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متعدد بسیں اور گاڑیاں تبدیل کی ہیں کیوں کہ کووڈ پابندیوں کی وجہ سے #دہلی سے #بھونیشور تک براہ راست بس سروس نہیں تھی۔



