قومی خبریں

گڈکری میں ہمت ہے ، وہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائیں:پی چدمبرم

نئی دہلی/13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم (P Chidambaram)نے منگل کو نریندر مودی حکومت پر کہاہے کہ صرف گڈکری میں ہی ہمت ہے کہ وہ #پٹرول اور #ڈیزل کی قیمتوں پر آواز اٹھائیں۔

اطلاعات کے مطابق ، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز گڈکری نے پیر کو ناگپور میں ملک کے پہلے تجارتی لیکیفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) فلنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا اور کہا کہ ایل این جی ، سی این جی اور ایتھنول جیسے متبادل ایندھن کے زیادہ استعمال کے سبب بڑھتی قیمتوں سے نجات ملے گی ، جس کی وجہ سے لوگ مشتعل ہیں۔

جب ان کے ریمارکس کے بارے میں پوچھا گیا توپی چدمبرم نے نامہ نگاروں کوبتایاہے کہ ملک میں ہر کوئی جانتا ہے کہ اس حکومت میں تمام فیصلے وزیر اعظم #نریندر مودی کے ذریعے ہی لیے جاتے ہیں۔ پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر #خزانہ کون ہے اور کون نہیں۔ وزیر اعظم خود وزیر خزانہ ، وزیر دفاع ، #وزیر #خارجہ ، سب ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ صرف شری #گڈکری میں ہی وقتاََ فوقتاََ آواز اٹھانے کی ہمت ہے ، لیکن ان دنوں وہ بھی خاموش ہیں۔ انہیں آواز اٹھانی چاہیے۔ انھیں #کابینہ میں آواز اٹھانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button