اسپورٹسبین الاقوامی خبریں

ترک فٹبال کلب سے ایتھنز میں ناروا سلوک،ٹیم ہوائی اڈے سے ہی واپس آ گئی

انقرہ،13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترکی نے #یونانی #فٹبال کلب اولیمپیاکوس کے ساتھ کھِیلے جانے والے ایک میچ کیلئے ایتھنز میں موجود ترک کلب گلاتا سرائے  (The Galatasaray squad)کے ساتھ ناروا سلوک پر تنقید کی ہے۔ اس حوالے سے امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ ترک کلب گلاتا سرائے  یونانی کلب کے ساتھ ایک خصوصی میچ کیلیے ایتھنز روانہ ہوئی جہاں ٹیم کے کورونا کے خلاف پی سی آر ٹیسٹس کومسترد کرتے ہوئے دوبارہ سے ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ نیک نیتی سے کوسوں دور ایک حرکت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر احتجاجا ترک کلب (Turkish Football Federation) واپس ترکی آ گیا ہے، یونان کی ہمارے اس صف اول کے کلب کے ساتھ اس قسم کا برتاو ناقابل قبول ہے اور جو یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ یونان کو شعبہ #کھیل سے وابستہ جذبہ خیر سگالی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button