سرورقفلمی دنیا

گندی بات’ اداکارہ گیانا واسٹیھ کوفحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا

گندی بات’ اداکارہ گیانا واسٹیھ کوفحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا

فحش
INSTAGRAM

کرائم برانچ ممبئی نے اداکارہ اور ماڈل جیہانا وسستھ کو فحش ویڈیوز بنانے اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اس سے قبل جمعرات کو پولیس نے ممبئی کے علاقے ملاڈ میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر لائیو فحش فلم بنانے میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرکے ایک لڑکی کو وہاں سے بازیاب کیا تھا، جس کے بعد ماڈل جیہانا وسستھ کو اس کیس میں تفیش کے لیے طلب کیا گیا اور بعدازاں اسے گرفتار کرلیا۔

فحش

یاد رہے کہ جیہانا وسستھ ہندی اور تیلگو سینما میں کام کے علاوہ متعدد اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہے۔انھوں نے ایکتا کپور کی ٹیلی ویژن ویب سیریز گندی بات سے شہرت حاصل کی۔

اس پر الزام ہے کہ اس نے 87 فحش فلمیں شوٹ کروا کر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں، اتوار کو اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے اس کیس میں چند دیگر ماڈلز اور سائیڈ اداکاراؤں کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔ممبئی پولیس نے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو فحش نگاری کے کاروبار میں ملوث تھا ، پولیس نے بتایا اداکارہ نے 87 ویڈیوز شوٹ کیں اور انھیں اپنی ویب سائٹوں پر پوسٹ کیا جس میں سبسکرپشن کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیاسے بات کرتے ہوے ایک سینئر پولیس عہدیدارنے اس حوالے سے بتایا ، "جن لوگوں نے چینل کو سبسکرائب کیا ہے ان کو 2000 روپے ادا کرنے پڑتے تھے ۔

فحش

پولیس نے اس معاملے میں رویا خان عرف یاسمین کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر اس گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس سے قبل وہ فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار کرچکی ہیں۔ پولیس نے یاسمین سے لڑکیوں کی ایک فہرست برآمد کرلی ہے جو بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی تھیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق ، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یاسمین انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ،متاثرہ افرادکو معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے کہاجاتا تھا اور بعد میں اگر وہ فحش ویڈیوز کی تردید کرتے تھے تو انہیں گینگ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سے گینگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button