
مئو؍اعظم گڑھ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے ضلع مئو کے گھوسی کوتوالی علاقے میں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ گھوسی کوتوالی علاقے کے ندوا سرائے پولیس چوکی علاقے کے ایک گاؤں کی دو نابالغ سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں متاثرہ کی تحریر پرپانچ افرادکے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا اور بلوا پوکھرا کے نزدیک سے آج صبح پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گھوسی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی دو نابالغ سگی بہنیں 30جون کی رات میں آٹھ بجے کے نزدیک گاؤں کے باہر رفع ِ حاجت سے فارغ ہونے گئی تھیں کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے گاؤں کے ہی پانچ لوگوں نے دونوں کو باجرے کے کھیت میں لے جاکر جبراً منھ کالا کیا اور کسی کو بتانے پر جان سے مار ڈالنے کی کی دھمکی بھی دی ۔



