
اترپردیش میں حیوانیت کا سلسلہ جاری
گونڈا،23؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے ضلع گونڈا سے ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں گھر میں سوئی ہوئی خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ کے نامزد تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ ضلع کے کوتوالی دیہات علاقے کا ہے ، جہاں ایک خاتون اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر میں سو رہی تھی۔
اسی دوران رات تقریبا 1 1 بجے 3 دبنگ اس کے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے سوئی ہوئی خاتون کو پکڑ کر اس کے ہاتھ ،پیر باندھ دئیے۔ یہی نہیں ملزم نے خاتون کے منہ میں کپڑا بھر دیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے خاتون کو باری باری عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
شور سن کر متاثرہ کے بچے جاگ گئے اور شور مچانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ کے مطابق تینوں ملزمان تلک رام ، چھوٹ کاؤ اور اشوک ایک ہی گاؤں کے ہیں۔ جن کے خلاف متاثرہ نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس ملزم کوتلاش کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک ملزمان پولیس کی حراست سے باہر ہیں۔



