
بین ریاستی خبریں
گوتم گمبھیر کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی دوا تقسیم کرنے کے معاملے میں درخواست واپس لی
نئی دہلی26جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر #گوتم گمبھیر کو سپریم #کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ دوسری لہر کے دوران ، لوگوں کودوا تقسیم کرنے کے معاملے میں انہیں دھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی انکوائری کے حکم میں مداخلت سے انکار کردیا ہے۔ اس کے بعد گمبھیر نے درخواست واپس لے لی۔
وہ ہائی کورٹ میں ہی درخواست دائر کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اس طرح سے کوئی شخص دوائی خرید نہیں سکتا اور تقسیم نہیں کرسکتا۔ کورونا سیکنڈ لہر میں لوگ کیسے ایک کونے سے دوسرے کونے تک دوڑ رہے تھے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہاہے کہ ہم نے #اخبار میں پڑھا کہ کیسے لوگ دوا اور آکسیجن کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے اور اسی دوران کچھ لوگ اور تنظیمیں ان کو بانٹ رہی تھیں ، ہم اس قسم کے کام کی اجازت نہیں دے سکتے۔
دہلی حکومت کے کنٹرولر نے 3 جون کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کو غیر مجاز ذخیرہ اندوزی ، فرویفلو دوائی کی خریداری اور تقسیم کا قصوروار پایا گیا ہے۔ اس دوا کو #کورونا #مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر کا کہنا تھاکہ دوا فروشوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جانی چاہیے۔
کنٹرولر نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ آپ کے ایم ایل اے پروین کمار کو بھی ایکٹ کے تحت اسی طرح کے جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ #دہلی ہائی کورٹ نے کنٹرولرسے ان معاملات میں ہونے والی مزید پیشرفت کے بارے میں چھ ہفتوں کے اندر اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کوکہاہے۔



