بین الاقوامی خبریں

جرمن فٹ بالر پر اپنی سابقہ پارٹنر کے ساتھ تشدد کرنے پر بھاری جرمانہ

برلن ، 10ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جرمنی کے سابق #قومی فٹبالر جیروم بوآ ٹینگ کو اپنی سابقہ پارٹنر پر جان بوجھ کر جسمانی #تشدد اور اس کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرنے پر ایک عشاریہ آٹھ ملین یورو کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمن شہر میونخ کی ایک عدالت نے سابق ورلڈ چمپئن کھلاڑی پر ساٹھ روز تک یومیہ تیس ہزار یورو ادا کرنے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

یہ کسی بھی یومیہ جرمانے کی سب سے بڑی رقم بنتی ہے۔ #جرمن #فٹبال کلب بائرن میونخ کا سیاہ فام اسٹار اپنی سابقہ #پارٹنر اور اپنی #جڑواں بیٹیوں کی #ماں کو تین سال قبل کریبین جزائر پر #جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم کا مرتکب قرار پایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button