بین الاقوامی خبریں

ستمبر میں جرمن پارلیمانی انتخابات: پوسٹل بیلٹ کی شرح بہت زیادہ رہنے کا امکان

برلن ،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جرمنی میں ستمبر کے اواخر میں ہونے والے وفاقی #پارلیمانی #انتخابات کے حوالے سے ملک کی سب سے بڑی #ڈاک کمپنی ڈوئچے پوسٹ ڈی ایچ ایل کو توقع ہے کہ اس مرتبہ ڈاک کے ذریعے رائے دہی میں حصہ لینے والے ووٹروں کی تعداد بہت زیادہ رہے گی۔

ڈوئچے پوسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ٹوبیاس مائر نے فُنکے میڈیا گروپ کے #اخبارات کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امسالہ الیکشن میں ساٹھ فیصد تک شہری اپنے لیے پوسٹل بیلٹ سسٹم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ زیادہ تر کورونا کی وبا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ #پوسٹل بیلٹ #سسٹم کی بروقت اور کامیاب تکمیل کے لیے ان کا ادارہ پوری تیاریاں کر رہا ہے۔ تاہم جرمن ووٹروں کو بھی ڈاک کے ذریعے اپنے ووٹ متعلقہ پولنگ دفاتر کو بروقت واپس بھیجنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button