بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

ناکام محبت میں،جاں اپنی گنوا بیٹھے! معشوقہ کے مبینہ قتل کا صدمہ عاشق کیلئے ناقابل برداشت ،عاشق کی خودکشی

غم جاناں میں پریشان ہو کر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غازی آباد ؍نئی دہلی، 11مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) غازی آباد میں مسوری تھانہ علاقے کے تحت بھڈ گڑھی روڈ پر ایک 18 سالہ نوجوان نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ، اس خودکشی کے پیچھے اس امر کا انکشاف کیا جاتا ہے کہ بہار میں اس کی معشوقہ کو اس کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔محبوبہ کا قتل عاشق کے لیے ناقابل برداشت صدمہ ثابت ہوا، اور غم جاناں میں پریشان ہو کر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے،اور پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔دراصل معاملہ مسوری تھانہ علاقہ کے بڑ گڑھی روڈ کا ہے۔ جہاں 18 سالہ نوجوان ارشد عالم نامی کو جب معلوم ہوا کہ بہار میں اس کی محبوبہ کو اس کے رشتہ داروں نے معاشقہ کے جرم میں قتل کر دیا ہے ،تو اس ناقابل برداشت صدمہ سے دوچار ہوکر اس نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

مارکیٹ سے واپسی کے بعد مقتول کی بہن اور بہنوئی نے جب دروازہ کھولا تو کہرام مچ گیا۔ مقتول کے بہنوئی نے پولیس کو اطلاع دی ،بعد ازاں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔اس معاملہ کے بارے میں اے سی پی نمیش پاٹل نے بتایا کہ 10 مارچ کو شام 7.30 بجے مسوری تھانہ علاقے میں خودکشی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ متوفی کی شناخت ارشدعالم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آبائی طور پر بہار کا رہنے والا تھا، جو مسوری میں اپنی بہن کے ہاں آیا ہوا تھا۔ مہلوک کا اپنے گاؤں کی ایک لڑکی سے معاشقہ تھا،جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھی۔ یہ اندوہناک خبر سن کر لڑکے نے خودکشی کر لی، اب اس معاملہ میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button