بین ریاستی خبریں

گواحکومت کا نیا فرمان : کیرالہ سے آنے والے مسافروں کے لیے پانچ روزہ قرنطینہ لازمی

پنجی،13؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر #گوا حکومت نے باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے پانچ روزہ #قرنطینہ لازمی قراردیا ہے۔ریاستی حکومت نے خاص طور پر طلباء کیرالہ سے کام کے مقصد سے گوا میں داخل ہورہے لوگوں کے لیے یہ قوانین نافذ کیا ہے۔ ریاستی عہدیداروں نے یہ معلومات دی اور بتایا کہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد #کورونا کی تحقیقات کے بعد ہی کہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ #نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوا انتظامیہ نے جاری ریاست گیر #کرفیو کو 20 ستمبر تک بڑھا دیا ہے اور ساحلی ریاست کسینوں سمیت کئی سرگرمیوں پر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔ اس سال 24 گھنٹے کا کرفیو سب سے پہلے 9 مئی کو نافذ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔

گوا حکومت نے سیاحت سے متعلق بیشتر سرگرمیوں پر پابندی ختم کر دی ہے ، لیکن کسینوں پر پابندی ابھی بھی برقرار ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ #کیرالہ سے آنے والے تمام طلباء اور ملازمین پانچ دن تک ادارہ قرنطینہ میں رہیں گے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پانچ دن کے اختتام کے بعد RT-PCR ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے منتظمین یا پرنسپل #طلباء کو قرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کریں گے ، جبکہ #ملازمین کے لیے اس کا انتظام متعلقہ دفاتر ، کمپنیاں یا ادارے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button