گونڈہ، 5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گونڈہ ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقہ کے تحت ایک گاؤں میں جمعہ کی شب تقریباً آٹھ بجے ایک 17 سالہ لڑکی جو گھر سے رفع حاجت کے لیے نکلی تھی، کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔
لڑکی کی نیم برہنہ لاش گھر سے 100 میٹر کے فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔ اہل خانہ سمیت گاؤں کے لوگوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا خدشہ ظاہر کیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی۔ ڈی ایم اور ایس پی نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملہ کی جانچ کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی نے پولیس ٹیم کے ساتھ قیادت کی اور قریب گنے کے کھیت میں چھپے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس دوسرے ملزم کی تلاش میں ہے۔تھانہ نواب گنج علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی جمعہ کی شب تقریباً آٹھ بجے بیت الخلا جانے کا کہہ کر گھر سے نکلی تھی، لیکن جب کافی دیر بعد بھی وہ گھر واپس نہ آئی تو اس کی تلاش شروع ہوئی ۔
اسی دوران اس کی بیٹی کی نیم برہنہ لاش گھر سے 100 میٹر دور ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔لڑکی کی ماں سمیت گاؤں کے لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کا خدشہ ظاہر کیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں سے واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
فرانزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی ہیں۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا کہ دونوں ملزمین نواب گنج تھانے کے تحت گنے کے ایک کھیت میں چھپے ہوئے تھے۔
پولیس نے گنے کے کھیت کو گھیرے میں لے لیا۔ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی، ایس پی نے بتایا کہ مہیش یادو کو پولیس نے گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا ۔ اسے علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔



