قومی خبریں
بھاجپاآلودگی پرمہربلب،، مرکزکی سرکار محو ِ خواب ہے: گوپال رائے
بی جے پی نے آلودگی پر خاموشی کا اپواس رکھا ہوا ہے۔
نئی دہلی ،18نومبر (ایجنسیز) دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بڑھتی فضائی آلودگی کے معاملے پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آلودگی پر خاموشی کا اپواس(چپ شاہ کا روزہ) رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سو رہی ہے۔ بی جے پی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔دہلی کے وزیر گوپال رائے نے مرکز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پورا شمالی ہندوستان شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ آدھا ملک آلودگی کی لپیٹ میں ہے لیکن مرکزی وزیر ماحولیات کمبھ کرن کی طرح سوئے ہوئے ہیں۔ معلوم نہیں کہ مرکزی وزیر کہاں غائب ہیں۔



