
اٹلانٹا، 13ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں موجود #گوریلوں میں #کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سے ان کا #علاج جاری ہے۔اٹلانٹا کے مقامی جریدے ’ دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن‘ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست #جارجیا کے شہر انٹلانٹا میں واقع چڑیا گھر کے 20 میں سے 13 گوریلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں دنیا کا سب سے طویل العمر نر گوریلا اوزی بھی شامل ہے، جس میں اس #وائرس کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
گوریلوں کے اس وبا میں مبتلا ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ان کے رکھوالوں نے انہیں #کھانستے ہوئے دیکھا اور مزید معائنے کے بعد ان میں کورونا کی دیگر علامات بھی پائی گئیں۔ چڑیا گھر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علامات سامنے آنے کے بعد چڑیا گھر میں موجود 20 گوریلوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔
ابتدائی ٹیسٹ سے 13 گوریلوں میں کورونا کا سبب بننے والا وائرس SARS-CoV-2 مثبت آیا ہے، تاہم ریاست آئیوا میں قائم نیشنل وٹرنری سروس لیباریٹری سے تصدیقی نتائج کا انتظار ہے۔اس بارے میں چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر برائے صحت سام ریویرا کا کہنا ہے کہ ان گوریلوں کو کورونا کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے مونو کلونل (ایک ہی مجرد خلیے سے ماخوذ) اینٹی باڈیز سے علاج کیا جا رہا ہے۔
ہماری ٹیموں نے ان پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود ان جانوروں کا #انفیکشن میں مبتلا ہونے ہمارے لیے باعث تشویش ہے، ہمیں یقین ہے کہ تمام تر حفاظی آلات و لباس اور مکمل طور پر ویکسی نیشن کے باوجود یہ وائرس گوریلوں میں کسی اے سیمپٹو میٹک (ایسا فرد جس میں بیماری کی علامات ظاہر نہ ہوں) رکھوالے سے منتقل ہوا ہے۔



