دلچسپ خبریںسرورق

پولینڈ میں کتوں اور گھوڑوں کو پینشن

government decides to give pensions to retired horses and dogsوارسا:(ایجنسیاں)جب بھی کہیں پینشن کا لفظ آتا ہے تو فوری طور پر ہمارے ذہن میں بزرگ لوگ آجاتے ہیں ۔لیکن اگر پینشن لینے والا انسان کی جگہ کوئی جانورہو تو کیسا لگے گا ؟ایسا فیصلہ پولنڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں سے متعلق کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں پولینڈ کے وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہتا ہے ۔وہ منہدم عمارتوں میں بچ جانے والے افراد کو تلاش کرتے ہیں ، مفرور ملزمان ، منشیات اور دھماکہ خیز مواد کے اسمگلروں کا سراغ لگاتے ہیں اور سخت ہجوم پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جانی چاہیے ۔

اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے۔حکومت نے سرکاری سروس میں رہنے والے گھوڑوں اور کتوں کو پینشن دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفرڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے خرچے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پولینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے ان کی مالی مدد کی جائے۔

دوسری جانب ان کی اپیل پر پولینڈ کی وزارتِ داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ سروس سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کے نئے مالک کو ان کی پینشن دی جائے گی تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج پڑتا ہے جس کے لیے یہ پینشن بہت اہم کردار کرے گی۔وارسا پولیس کے پویل کوچنیو کا کہنا ہے کہ پنشن کی رقم "یقینا ایک بہت بڑی مدد ہوگی۔ انہوں نے اپنی نوکری اچھی طرح سے انجام دی ہے صحت کی دیکھ بھال اور مناسب ریٹائرمنٹ کا حقدار ہونا چاہئے

متعلقہ خبریں

Back to top button