
نئی دہلی،6اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تہواروں سے پہلے ریلوے ملازمین کیلئے خوشخبری آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے مالی سال 2020-21 کیلئے غیر گزیٹیڈ ریلوے ملازمین ( آر پی ایف،آر پی ایس ایف اہلکاروں کوچھوڑکر) کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری صلاحیت پر مبنی بونس کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے تقریبا 11.56 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین مستفید ہوں گے۔
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج یہ معلومات دی۔اس میں تقریبا 1985 کروڑ روپے حکومت خرچ کرے گی۔ ریلوے اپنے ملازمین کو ہر سال بونس دیتا رہا ہے۔ پچھلے سال بھی کورونا بحران کے دوران ریلوے ملازمین کو 78 دن کا بونس ملا تھا۔ پچھلے سال ملازمین کو 17951 روپے بونس کے طور پر ملے۔
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 7 پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور ملبوسات ( PM-MITRA) پارک کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس پر 5 سالوں میں مجموعی طور پر 4445 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔



