بین ریاستی خبریں

چراغ پاسوان کو خالی کرنا پڑے گاوالد رام ولاس پاسوان کو الاٹ کیا گیا بنگلہ ، حکومت نے دیا نوٹس

نئی دہلی،10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے 12 جن پتھ بنگلے میں رہنے والے لوک سبھا رکن چراغ پاسوان اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے سابق مرکزی وزیر رام ولاس #پاسوان کو الاٹ کیا گیا مکان خالی کرنے کا کہا ہے۔ حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔ اس پیش رفت پر #چراغ پاسوان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ وہ رام ولاس پاسوان کے بیٹے ہیں۔

یہ بنگلہ لوک جن #شکتی پارٹی (ایل جے پی) کا باضابطہ پتہ ہے، جو وہاں باقاعدگی سے اپنی تنظیمی میٹنگ اور دیگر متعلقہ تقریبات منعقد کرتی رہی ہے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بنگلہ مرکزی وزراء کے لیے ہے اور اس سرکاری رہائش گاہ میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اسے خالی کردیں۔ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان پچھلے سال اکتوبر میں اپنی #موت تک تقریبا تین دہائیوں تک اس بنگلے میں رہے۔

اس وقت ان کی بیوی، بیٹا چراغ پاسوان اور #خاندان کے دیگر افراد یہاں رہ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ مرکزی وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے تحت آنے والے #ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے گھر خالی کرنے کا نوٹس اس بنگلے میں رہنے والے لوگوں کو بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button