قومی خبریں

کووی شیلڈ(covishield) اور کوویکسین (covaxin) کی 66 کروڑ خورا ک زیادہ قیمت پر خریدی جائیں گی

نئی دہلی ، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت نے ملک کی دونوں ٹیکہ کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ دونوں کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اگست اور دسمبر کے درمیان #کووی شیلڈ (covishield) اور #کوویکسین (covaxin)، ویکسین کی 66 کروڑ #خوراک نئے نرخوں پر حاصل کی جائیں گی، اس کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔

اب تک یہ خوارک 150 روپے کے حساب سے خریدی جارہی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر تک بھارت #بائیوٹیک سے کووشیلڈ کی 375 کروڑ خوراک اور کوویکسین کی 285 کروڑ خوراک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے خریدی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کویڈ 19 ویکسین کی 66 کروڑ مزیدخوارک – کوی شیلڈ اور کوویکسین اگست اور دسمبر کے درمیان ٹیکس کو چھوڑ کر بالترتیب 205 اور 215 روپے فی خوراک میں خریدی جائیں گی۔

ٹیکسوں سمیت کووی شیلڈ کی لاگت 215.25 روپے فی خوراک ہے اور کوویکسین فی خوراک 225.75 روپے ہے۔مرکزی وزارت صحت اس وقت دونوں ٹیکے 150 روپے فی خوراک کے حساب سے خرید رہی ہے۔وزارت نے اشارہ دیا ہے کہ نئی #کرونا #ویکسین کی خریداری کی #پالیسی کے عمل میں آنے کے بعد قیمتوں میں ترمیم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button