نئی دہلی14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر #راہل گاندھی نے بدھ کے روزالزام لگایاہے کہ مرکزی حکومت نے خارجہ اور دفاعی پالیسی کو سیاسی چال بناکر ملک کو کمزور کیا ہے۔انہوں نے ان اطلاعات کا حوالہ دیاہے کہ چینی فورسزنے مشرقی #لداخ میں متعدد مقامات پر لائن آف ایکیچوئل کنٹرول(ایل اے سی)کو دوبارہ عبور کیا ہے اورفریقین کے #مابین تصادم کا کم سے کم ایک واقعہ پیش آیاہے۔
فوج نے اس خبرکی تردیدکی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور الزام لگایا ہے کہ مودی سرکار نے خارجہ اور دفاعی پالیسی کو سیاسی چال بنا کر ہمارے ملک کو کمزور کیا ہے۔ ہندوستان اتنا غیر محفوظ کبھی نہیں رہا۔دوسری جانب ، #فوج نے بدھ کے روزکہاہے کہ ہندوستانی یا #چینی فریق کی طرف سے مشرقی لداخ کے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے جہاں سے وہ فروری میں پیچھے ہٹ گئے تھے اور فریقین #تصادم کے بقیہ امور کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔



