تلنگانہ کی خبریں

لائن مین دیوس تقریب کا شاندار انعقاد,لائن مین کی خدمات قابلِ ستائش – این پی ڈی سی ایل,ایس ای,شالیا نائیک

میٹ پلی، 4 مارچ:جگتیال این پی ڈی سی ایل کے ایس ای شالیا نائیک نے کہا کہ بجلی کے صارفین کو معیاری اور شفاف خدمات فراہم کرنے میں لائن مین کا کردار قابلِ ستائش ہے۔وہ میٹ پلی منڈل پریشد میٹنگ ہال میں منعقدہ "لائن مین دیوس” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتی اور زرعی ترقی کے لیے معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں لائن مین دن رات محنت کر رہے ہیں اور ان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لائن مین کو اپنے کام کا آغاز کرنے سے پہلے حفاظتی تدابیر اپنانی چاہئیں اور حادثات سے بچنے کے لیے پوری ذمہ داری لینی چاہیے۔ اس طرح وہ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ڈی ای گنگا رام نے کہا کہ موجودہ گرمیوں کے موسم میں انٹرمیڈیٹ امتحانات، رمضان اور دیگر اہم مواقع کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک کو پوری لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

اے ڈی ای منوہر نے کہا کہ تلنگانہ میں آئی ٹی سیکٹر اور صنعتوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سہرا بجلی کے شاندار بنیادی ڈھانچے کو جاتا ہے، جس کی تعمیر میں فیلڈ اسٹاف کی انتھک محنت شامل ہے۔

تقریب کے آغاز میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے لائن مین کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اسٹاف کو ایس ای شالیا نائیک اور ڈی ای گنگا رام نے تعریفی اسناد اور ایوارڈز پیش کیے۔

اس پروگرام میں AE روی، اجے، سب انجینئرز رمیش، ابھینے، سروانتی سمیت مختلف منڈلوں کے فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button