تلنگانہ کی خبریں

لنگور اسکولی طالبات کا محافظ

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لنگور ایک گورنمنٹ اسکول میں طالبات کا محافظ بن گیا ہے ۔ قارئین سونچ رہے ہوں گے یہ کیسے ممکن ہوگا ۔ لنگور کیسے لڑکیوں کی حفاظت کرسکتا ہے ۔ مگر یہ صحیح خبر ہے اور اس پر حیرت زدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔بندروں سے ایک طرف کسان دوسری طرف اسکولی طلبہ پریشان ہیں ۔

آئے دن بندر میڈڈے میل کے دوران اسکولس میں طلبہ کو پریشان کررہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ ضلع جگتیال کے منڈل ملیال کا ہے جہاں موضع تائی پلی کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں بندروں کی دہشت سے طالبات پریشان ہیں ۔

اسکولی طالبات پر بندر حملے کررہے ہیں جس سے طالبات میں پائے جانے والے ڈر و خوف کو دیکھ کر اسکول کے پرنسپل سرینواس نے ضلع کڑپہ سے لنگور کی ایک نر اور مادے کی جوڑی 60 ہزار روپئے میں خریدا ۔

اس جوڑے میں نر لنگور فوت ہوگیا مگر مادہ لنگور کو اسکول کے احاطے میں موجود ایک جھاڑ کو باندھا جارہا ہے جس کی وجہ سے بندر اسکول کے احاطے میں پہونچنے سے گھبرا رہے ہیں اور طالبات سکون سے اپنی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اس لنگور پر ماہانہ 6 ہزار روپئے کے مصارف کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button