موسم سرما کا لذیذ مشروب,امرود کے پتوں کی چائے
پیش کش: عافیہ امینہ عثمان دہلی
سردی کے دنوں میں گرما گرم چائے، کافی، یخنی اور سوپ کی طلب کافی بڑھ جاتی ہے۔ ان گرم مشروبات میں امرود کے پتے سے بنائی گئی چائے بھی شامل کی جاسکتی ہے جس سے صحت کو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ امرود کے پتے بھی اس کے پھل کی طرح اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء، وٹامنز اور مفید مرکبات سے لبریز ہوتے ہیں اور انہیں تازہ یا پھر خشک کر کے بطور چائے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امرود کے پتوں کی چائے سے نہ صرف جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خون میں شکر کی سطح بھی معتدل رہتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتی ہے۔ ان پتوں میں چونکہ وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی بہتات ہوتی ہے لہٰذا موسم سرما میں جو عام بیماریاں مثلاً کھانسی، نزلہ، زکام لاحق ہوتی ہیں، ہمارے جسم کے دفاعی نظام کو توانا کر کے یہ چائے ہمیں ان عوارض سے محفوظ رکھتی ہے۔ سردی کے دنوں میں سانس کی نالیوں کے مسائل بھی ابھرتے ہیں۔ امرود کے پتے کی چائے روایتی طور پر کھانسی اور سینے کے بلغم کو بھی صاف کرنے میں مفید پائی گئی ہے۔
اس میں موجود جراثیم کش خصوصیات سے مجموعی طور پر پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ جملہ سردی کے موسم میں طرح طرح کے لذیذ پکوان بہت شوق سے کھائے، پکائے اور خریدے جاتے ہیں جو زیادہ تر مرغن، ثقیل اور دیر ہضم ہوتے ہیں اور خون میں شکر کی سطح کو بلند کر سکتے ہیں تاہم امرود کے پتے کی چائے میں اسے معتدل رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے لہٰذا کھانے میں بے اعتدالی کے نقصانات کو یہ چائے کم کر سکتی ہے۔ چونکہ اس چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی بھر مار ہوتی ہے اس لئے جسم کے نظام ہضم کو بھی یہ صحت مند رکھتی ہے۔ پیٹ میں گڑ بڑ ہو، گیس بھری ہو اور مروڑ کی شکایت ہو تو اس چائے سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی یہ چائے بہت مفید ہے۔ غذائی ماہرین کا یہ خیال ہے کہ امرود کے پتوں کی چائے پینے سے جسم میں غذائی کاربوہائیڈریٹس کا انجذاب رک جاتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ امرود کے پتوں میں جو اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء ہوتے ہیں اُن میں فلیونوئڈز‘‘ اور ’’پولی فینولز‘‘ بھی شامل ہیں۔
یہ اجزاء جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتے ہیں جس سے موسم سرما میں بڑھاپے کے آثار نمایاں کرنے والی نشانیاں مثلاً جھریاں، شکنیں اور داغ دھبے ظاہر نہیں ہوتے۔ موسم سرما میں تعطیلات اور تقریبات کی گہما ہمی سے اکثر ذہنی دبائو بڑھ جاتا ہے۔
اس اسٹریس کو خوشبودار امرود کے پتوں کو جوش دے کر بنائی گئی چائے سے دُور کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امرود کا پھل کھانے سے جو طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ان میں سے بیشتر اس کی چائے سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
| اردو دنیا واٹس ایپ گروپ https://chat.whatsapp.com/C6atlwNTZ9M9y5J2MFYNGx جوائن کرنے کے لئے لنک کلک کریں |
طبی دنیا کا معتبر نام رحیمی شفاخانہ بنگلور،بالمشافہ ملاقات کریں یا آن لائن رابطہ کریں فون نمبر: 9343712908 |
ہیضہ کا علاجآنتوں میں خراش اور ہیضے کیلئے بڑی الائچی تین سے سات دانے، پودینہ تازہ یا خشک دس گرام، آلو بخارا خشک گیارہ دانے اور املی ایک چھٹانک یا ذرا سی کم۔ دو لیٹر پانی میں ڈال کر ہلکے ہلکے دو تین بار جوش دیں۔ اس کا نتھرا ہوا پانی گھونٹ گھونٹ مریض کو پلاتے رہنے سے معدہ وانتڑیاں صاف، پیاس دور اور بے چینی کافور ہوجاتی ہے۔ ہیضے کا شافی علاج ہے۔ |



