دلچسپ خبریں

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ:نوجوان کا 24 گھنٹوں میں 18 ریستوران میں کھانے کا ریکارڈ

چوبیس گھنٹوں میں 18 مخصوص ریستورانوں میں کھانا کھانے کا ریکارڈ

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)نیویارک: گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ ایک نیا ریکارڈ سامنے لایا ہے، جس کے مطابق ایرک نامی شخص نے مخصوص برانڈ کے ریستورانوں سے کھانا کھا کر 24 گھنٹے میں ریکارڈ مکمل کیا ہے۔Eric Finkelstein ایرک کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں۔34 سالہ ایرک کے مطابق جب سے وہ نیویارک آئے ہیں وہ خوش خوراکی بلکہ بسیارخوری کےعادی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک گروپ سے وابستگی اختیار کی تھی جو بہترین کھانوں اور ہوٹلوں کی نشاندہی کرتا تھا۔ پھر انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ لگاتار مشلاں اسٹار (Michelin star restaurants) والے ریستورانوں میں کھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا جائے۔

مشلاں اسٹار ان ریستورانوں کو دیا جاتا ہے جن کے باورچیوں کی تربیت فرانس کی مشلاں کمپنی کرتی ہے، تاہم ایرک کے مطابق انہوں نے اس کے لیے کئی ہفتوں کی تیاری بھی کی ہے۔سب سے پہلے انہوں نے قریبی ریستورانوں کا انتخاب کیا، پھر ہر ریستوراں میں جگہ بک کرائی اور اپنے پسندیدہ کھانوں کا پہلے سے ہی آرڈر دیدیا۔ انہوں نے نیویارک میں لی پویلیئن سے اپنا سفر شروع کیا اور سوشی بار نوڈا پر جاکر رکے۔ اس پورے ریکارڈ کے لیے انہوں نے کل 494 ڈالر کی رقم خرچ کی ایک روز میں 5000 کیلوریز کے برابر کھانا پیٹ میں پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button