بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

گجرات: منچلے عاشق نے معشوقہ کا ماں اور بھائی کے سامنے کیا قتل ، گرفتار

سورت،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سورت ضلع کے پاسودرا نامی گاؤں کی 21 سالہ گرشما ویکاریا کی دو دن بعد آج آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ گرشما کے والد افریقہ میں تھے اور ان کے آنے تک لاش کو اسپتال میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 12 فروری کو گرشما کو ایک منچلے عاشق فینیل گویانی نے لڑکی کو اس کی ماں اور بھائی کے سامنے گلا کاٹ کر قتل کر دیاتھا۔ گرشما کے چچا نے روکنے کی کوشش کی تو اس کے پیٹ میں بھی چھرا گھونپ دیاگیا، حالانکہ وہ ابھی خطرے سے باہر ہیں۔

یکطرفہ پیار میں اس وحشیانہ قتل سے پورا گجرات صدمہ میں ہے۔ اس کے آخری یاترا میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور قاتل کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فینیل گزشتہ ایک سال سے گرشما ویکاریا کو ہراساں کر رہا تھا ،اور اس نے یہ واردات یک طرفہ پیار کی صورت میں کیا ۔

ہفتہ کی شام تقریباً 6 بجے گویانی کو گرشما کے چچا نے گرشما سے دور رہنے کو کہا، اس کے بعد بھی جب فینیل گویانی نے گرشما سے ملنے کی کوشش کی، تو چچا نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، اس پر فینیل نے اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا، اس کے بعد فینیل نے دوڑ کر گرشما کو پکڑ لیا اور اس کے گلے پر چھری پھیر دی ۔ ملزم نے گرشما کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کر دیاتھا۔

واقعہ کے بعد ملزم فینیل موقع سے فرار ہو گیا اور اپنے ہاتھ کی رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اس نے زہر بھی پیا تھا۔ اسے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ملزم فینیل گویانی کو پولیس نے ہفتے کے روز کامریج کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔

دونوں فینیل گویانی اور گرشما ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرشما نے فینیل کی محبت کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، اس کے باوجود فینیل اسے تقریباً ایک سال سے پریشان کر رہا تھا۔ فینیل کیخلاف متعدد بار شکایات بھی درج کی گئیں،اسے گھر والوں کے ذریعے سمجھایا بھی گیا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button