بین ریاستی خبریںسرورق

گجرات :بی جے پی نے تمام 6 میونسپل کارپوریشنوں پرکیا قبضہ

 

ساتھ ہی بی جے پی نے احمد آباد کی 192 نشستوں میں سے 146 نشستیں حاصل کی اور کانگریس کو صرف 13 نشستیں مل سکیں۔ یہاں ایم آئی ایم نے8 سیٹوں پرقبضہ کیا

گجرات میونسپل انتخابات نتائج: بی جے پی نے تمام 6 میونسپل کارپوریشنوں پرکیا قبضہ

احمد آباد: (اردودنیا.اِن)گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس پارٹی کیلئے بڑا دھچکا دیکھا جارہا ہے۔

ساتھ ہی بی جے پی نے احمد آباد کی 192 نشستوں میں سے 146 نشستیں حاصل کی اور کانگریس کو صرف 13 نشستیں مل سکیں۔ یہاں ایم آئی ایم نے8 سیٹوں پرقبضہ کیا

اویسی اورکجریوال کی پارٹی کو بھی ملی کامیابی

شہری انتخابات اروند کجریوال کی پارٹی آپ اور اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے لئے خوشخبری لے کر آئی ہے۔راج کوٹ میں بی جے پی نے 72 میں سے 68 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

وہیں وڈودرا میں 65 سیٹوں پر بی جے پی، جبکہ کانگریس نے سات پر کامیابی حاصل کی ہے۔جام نگر کی 64 نشستوں میں سے بی جے پی نے 51 اور کانگریس نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں 3 سیٹیں دوسروں کے کھاتے میں چلی گئیں۔

بھاون نگر کی 52 نشستوں میں سے بی جے پی نے 44 اور کانگریس نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔کانگریس ابھی تک سورت میں کھاتہ نہیں کھول سکی ہے۔ یہاں کی 120 نشستوں میں سے بی جے پی نے 93 میں کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ 27 نشستیں آپ کے کھاتے میں چلی گئیں۔

ساتھ ہی بی جے پی نے احمد آباد کی 192 نشستوں میں سے 146 نشستیں حاصل کی اور کانگریس کو صرف 13 نشستیں مل سکیں۔ یہاں ایم آئی ایم نے8 سیٹوں پرقبضہ کیا۔اتوار کے روز چھ میونسپل کارپوریشن احمدآباد، سورت، راجکوٹ، وڈوڈرا، بھاو نگر اور جام نگر کی 144 وارڈوں میں 576 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button