بین ریاستی خبریں

گجرات: دیوالی کے موقع پر وڈودرا میں فرقہ وارانہ تصادم

آتش بازی پر تنازعہ، مسلم میڈیکل سینٹر کے نزدیک سنگ باری،پٹرول بم کا بھی استعمال

وڈودرا؍گاندھی نگر، 25اکتوب:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جب پورا ملک دیوالی کے موقعہ پر جشن چراغاں کر رہا تھا، اور ’شبھ کامنائیں‘ پیش کر رہا تھا، تو اس وقت گجرات کے وڈودرا شہر میں دیوالی کی شب فرقہ ورانہ کشیدگی اور تصادم آرائی جاری تھی، پولیس نے اس سلسلے میں اب تک کم از کم ایک درجن افراد کو گرفتار کیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ تصادم پیر رات شہر کے پانی گیٹ علاقہ میں ہوا۔مقامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وڈودرا پولیس کے ڈپٹی کمشنر یشپال جگانیا نے کہاکہ تشدد کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جیسے ہی پولیس کو واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی، شہر بھر کے اہلکاروں کو موقع پر روانہ کیا گیا اور صورت حال کو قابو کیا گیا۔ گھر کی چھت سے پٹرول بم پھینکا گیا تھا، اس سلسلہ میں گرفتاری کی گئی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تصادُم سے قبل اسٹریٹ لائٹ کاٹ دی گئی تھی، جس کے بعد دنوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق تصام ایک کالج کے نزیدک پٹاخہ پھوڑنے کو لے کر ہونے والے جھگڑے کے بعد شروع ہوا تھا۔خبر کے مطابق پیر کی رات شہر کے پانی گیٹ علاقے میں مسلم میڈیکل سینٹر پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے اس ماہ کی 3 تاریخ کو بھی وڈودرا میں فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا۔ اس وقت ایک مندر کے نزید بجلی کے کھمبے پر عید میلاد النبی کا جھنڈا لگانے کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button