گجرات الیکشن 2022: یکساں سول کوڈ پر گجرات-ہماچل میں ریفرنڈم ہو رہا ہے : وزیراعلیٰ آسام
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایک بار پھر گجرات میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے
احمد آباد ،28نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات انتخابات میں اب محض دو دن باقی رہ گئے ہیں، اس دوران فسطائی طاقتوں اپنے ترکش کے تمام تیر نکال چکے ہیں۔ووٹنگ سے قبل ریاست کا سیاسی پارا ساتویں آسمان پر ہے۔ ادھر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایک بار پھر گجرات میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کی واپسی کی بات کہی ہے۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمت بسوا سرما، جو ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی گجرات اور ہماچل پردیش میں واپسی کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی دونوں ریاستوں میں مبینہ لو َجہاد اور یکساں سول کوڈ پر ریفرنڈم کروا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سرما نے کہا کہ ہم مسئلہ اٹھاتے ہیں، لوگ ہمارا ساتھ دیتے ہیں اور ہم قانون لاتے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لو جہاد پر بہت سخت قانون ہونا چاہیے۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آفتاب نامی مسلمان لڑکے نے ایک ہندو لڑکی کے 35 ٹکڑے کر دیئے، اس نے لڑکی کو شادی کے بھیس میں لا کر یہ سب کیا۔ شردھا کے علاوہ آفتاب دوسری لڑکیوں کو بھی ڈیٹ کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سبق لیتے ہوئے ملک کو لو جہاد کے خلاف سخت قانون بنانا چاہیے۔



