قومی خبریں

گیان واپی معاملہ: شیولنگ کے کاربن ڈیٹنگ پر نظرثانی کی درخواست پر 30 نومبر کو ہوگی سماعت

الٰہ آباد ، 22نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)  الٰہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے ضلع جج کے اس حکم کو چیلنج کرنے والی نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے پیر کو 30 نومبر2022 مقرر کی ہے جس کے ذریعے نچلی عدالت نے گیان واپی مسجد کمپلیکس میں پائے جانے والے نام نہاد شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کے مطالبے سے انکار کر دیا تھا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے محکمہ آثار قدیمہ سے پوچھا ہے کہ کیا گیان واپی مسجد کمپلیکس کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ کی جا سکتی ہے جس میں کاربن ڈیٹنگ سمیت سائنسی سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ماتحت عدالت نے سپریم کورٹ کے جاری کردہ جمود کے حکم کے پیش نظر سائنسی سروے کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کاربن ڈیٹنگ سے مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ اس کی عمر کا تعین کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کے پرنسپل سکریٹری چیریٹیبل ڈپارٹمنٹ سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ درخواست کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

جسٹس جے جے منیر نے یہ حکم لکشمی دیوی اور تین دیگر کی نظر ثانی درخواست پر دیا ہے۔وکیل وشنو شنکر جین نے عرضی پر بحث کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنسی سروے کی وجہ سے گیان واپی کیمپس میں پائے جانے والے شیولنگ اور دیگر مذہبی تعمیرات کے بارے میں صحیح معلومات دستیاب ہوں گی۔ یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ وہاں سے ملنے والے شیولنگ اور دیگر مورتیاں اور مذہبی اشیاء￿ کتنی پرانی ہیں۔عرضی گزاروں نے وارانسی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کے سائنسی سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے 14 اکتوبر کو درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے شیولنگ کی شکل خراب ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button