قومی خبریں

گیان واپی کیس:سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا

وارانسی میں گیان واپی معاملے میں مسلم فریق کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔

 نئی دہلی، 3نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)  وارانسی میں گیان واپی معاملے میں مسلم فریق کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پریتنکر دیواکر نے کیس کو سنگل جج بنچ سے منتقل کرنے کا جو فیصلہ لیا ہے وہ برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ نے مسلم فریق کی طرف سے دیے گئے چیلنج کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس کو فیصلہ کرنے دیں۔ مسلم فریق نے کہا کہ نظام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

دوسرے بنچ میں ہونے والی سماعت پر کسی فریق نے کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔ سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ محفوظ ہونے پر چیف جسٹس نے کیس اپنی عدالت میں منتقل کردیا۔ دراصل چیف جسٹس پریتنکر دیواکر نے خود کو جسٹس پرکاش پاڈیا کی عدالت سے ٹرانسفر کر لیا تھا، جو گزشتہ دو سال سے اس کیس کی سماعت کر رہے تھے۔چیف جسٹس پرتینکر دیواکر نے کہا تھا کہ جسٹس پاڈیا دائرہ اختیار کے بغیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اس کیخلاف مسلم فریق کی طرف سے دائر درخواست کو بھی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button