سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

آدھا سیسی درد شقیقہ

سخت قسم کا تشنجی درد صبح سویرے شروع ہوتا ہے

سخت قسم کا تشنجی درد صبح سویرے شروع ہوتا ہے سورج کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے، دوپہر بعد کم ہونا شروع ہوجاتا ہے، عموماً سر کے ایک جانب ہوتا ہے اکثر اس کے ساتھ متلی اور قے بھی ہوتی ہے۔

اسباب: عورتوں میں حیض کی خرابی، زیادہ دماغی کام، ذہنی پریشانیاں اور الجھنیں، قبض، سخت گرمی یا سردی میں کام کرنا، کبھی موروثی بھی ہوتا ہے، بلڈ پریشر کی زیادتی سے بھی ہوسکتا ہے، آنکھ کی خرابی بھی یہ درد پیدا کردیتی ہے۔

علاج: اصل سبب کے مطابق علاج کریں، خمیرہ آپریشم حکیم ارشد والا صبح وشام آدھی آدھی چمچ چٹائیں، اگر نزلہ ہے تو اس کا بھی تدارک کریں اور جوشاندہ نزلہ خمیرہ نزلی کے ساتھ دیں۔سر پر بادام یا سرسوں کے تیل کی مالش کرنا بھی مفید ہے، نیز آؤلوں کا مربہ بھی فائدہ مند ہے۔

مزید یہ کہ اطریفل اسطخدوس یا اطریفل کشنیزی 10 گرام روزانہ سوتے وقت گرم پانی سے 10دن کھلائیں۔ اسطوخودوس ، دھنیا خشک کالی مرچ کا باریک سفوف گرم پانی سے علی الصبح کھلائیں روزانہ ایک ہفتہ تک۔

متعلقہ خبریں

Back to top button