بین الاقوامی خبریں

حماس کا 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے جاری ہیں،

غزہ،5 فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)موصولہ اطلاع کے مطابق حماس نے چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔رپورٹس کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لیے گئے جبکہ تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 130 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے جاری ہیں، روس کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

وہیں دوسری طرف امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلباء میں مسلم اور یہودی بھی شامل ہیں۔طلباء نے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button