ہمیر پور: کسان مہا پنچایت میں پہنچے راکیش ٹکیت کہا ،’حکومت کو کسانوں کے مطالبات پر گھٹنے ٹیکنے ہوں گے ‘
ہمیر پور ، 12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت ہمیر پور کے مہوبا میں منعقد کسان مہا پنچایت پہنچے۔ یہاں اپنے خطاب میں #راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو #کسانوں کی حالت زار کے سامنے جھکنا پڑے گا ، جس کے تحت پورے ملک میں کسانوں کو متحد کیا جا رہا ہے۔
موداہ میں بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کے ساتھ آئے ریاستی صدر چودھری راجیو سنگھ جادون نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ زراعت ساتھ نہیں دے رہی ہے،ضلع میں کہیں بھی گوشالہ نہیں ہے۔اگر کہیں ہے بھی، تو محض باڑ لگاکر خانہ پری کی گئی ہے ،جہاں گایوں کوصرف زندگی اور موت کے لئے بند کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ مہا پنچایت میں شرکت کے لئے کسانوں کی آمد صبح ہی سے شروع ہو چکی تھی۔ مہاپنچایت کی سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر ہر جگہ پولیس تعینات ہے۔ کئی اضلاع سے فائر بریگیڈ ، پی اے سی اور پولیس فورس کو بلایا گیا ہے اور مہا پنچایت منعقدہ والی جگہ کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔راکیش #ٹکیت کے مطابق ہم موبائل اور انٹر نیٹ کے شعبہ میں کچے ہیں ، اس کے سوا ہم آمنے سامنے کی ’جہدوجہد‘ میں فتحیاب ہوتے ہیں ۔
راکیش ٹکیت کے مطابق #موبائل کا جال ہماری سمجھ سے باہر ہے، ہم نے اپنے نوجوان ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ #ٹوئٹر پر ان کا(بی جے پی آئی ٹی سیل ) کا مقابلہ کریں۔ واضح ہوکہ بی جے پی آئی ٹی سیل کا شعبہ زر خرید افراد کے ذریعہ #کسان تحریک کے مخالفت میں جھوٹے پروپیگنڈہ پیش کرکے #ٹوئٹر پر ’سائبر وار ‘ جیتنے کا دعویٰ کر رہا ہے ۔



