
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ #پریانکا #چوپڑا کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کےشوہر اور امریکی گلوکار نک #جونس نے اداکارہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔گلوکار نک جونس نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کی کچھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔
View this post on Instagram
نک جونس نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ صرف آج نہیں بلکہ ہر دن دنیا کی تمام خوشیوں کی حقدار ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ کی نامور شخصیات کترینہ کیف، کرینہ کپور اور انوشکا شرما سمیت کئی بڑے ناموں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد دی جارہی ہیں۔خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔



