قومی خبریں

نفرت انگیز تقریر معاملہ: اعظم خان کی برأت کیخلاف یوپی حکومت کی عرضی ہائی کورٹ میں دائر ، حکم امتناعی جاری

اعظم خان کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ رامپور کی جانب سے بری کیے جانے کے حکم پر روک لگائی ہے

الٰہ آباد،3اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) الہ آباد ہائی کورٹ نے نفرت انگیز تقریر کے معاملہ میں سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ رامپور کی جانب سے بری کیے جانے کے حکم پر روک لگائی ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم ریاستی حکومت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے جاری کیا۔ معاملہ کی اگلی سماعت 27 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ یوپی کے سابق وزیر اور سماجوادی کے قدآور لیڈر اعظم خان کو 27 اکتوبر 2022 کو رام پور ضلع کے پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس حکم کو اعظم خان نے ڈسٹرکٹ کورٹ ایم پی ایم ایل او کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اعظم خان کو اس اپیل میں 24 مئی 2023 کے حکم سے بری کر دیا گیا تھا۔اس حکم کے خلاف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس کی سماعت جمعرات کو جسٹس راج ویر سنگھ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پی سی سریواستو اور جے کے اپادھیائے (اے جی اے) کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف نوٹس جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نچلی عدالتوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button