قومی خبریں

پہلے لڑکی سے دوستی ، مکان تک رسائی اور عصمت ریزی

حیات نگر کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی معاملہ میں پولیس کو پیشرفت

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حیات نگر کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ میں پولیس تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات میں پیشرفت اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی ایک سازش کے تحت کی گئی ۔ لڑکی کو جنسی طور پر استعمال کرنے اور اس کی اجتماعی طور پر جنسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے گرفتار کم عمر لڑکوں نے منصوبہ بنایا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق والدین کے موبائل فونس کا ا ستعمال کرنے والے کم عمر لڑکے اکثر فون میں عریاں ویڈیوز دیکھا کرتے تھے اور ان ویڈیوز کے عادی بن گئے تھے ۔ ان ویڈیوز کو مسلسل دیکھنے کے بعد ان کی نظر متاثرہ لڑکی پر پڑی جو ان کے ساتھ اسکول میں زیر تعلیم تھی اور ان 5 لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ ویڈیوز کی طرز پر ایک ساتھ جنسی خواہش کا منصوبہ بنایا اور ایک سازش تیار کی گئی ۔ اور پہلے لڑکی سے دوستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

لڑکی سے دوستی کرتے ہوئے یہ بدمعاش لڑکے اس کے قریب ہوئے اور اس کے مکان تک رسائی حاصل کرلی ۔ اپنی سازش پر عمل آوری کرتے ہوئے ان لڑکوں نے 15 اگست کی تقریب کے بعد لڑکی کے ہمراہ اس کے مکان پہونچے اور لڑکی کے مکان میں افراد خاندان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور اپنے منصوبہ کے تحت اجتماعی عصمت ریزی کا ویڈیو تیار کیا گیا ۔ تاہم اس دوران صرف 4 لڑکوں نے لڑکی کی عصمت ریزی کی جبکہ ایک ویڈیو گرافی میں مصروف تھا ۔

یہ واقعہ اس وقت تک راز میں تھا جب تک یہ بات ان پانچوں کے درمیان تھی ۔ اجتماعی عصمت ریزی کے 10 دن بعد دو لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ دوبارہ جنسی وابستگی قائم کی اور جب اس بات کا علم خاطی دیگر لڑکوں کو ہوا تو انہوں نے برہمی کے عالم میں ویڈیو کو وائرل کردیا ۔ پولیس نے جب سیل فون میں عریاں ویڈیوز کے متعلق پوچھا کہ انٹرنیٹ پر انہیں کس طرح تلاش کرتے تھے تو لڑکوں نے پولیس کو عملی طور پر بتایا ۔ ذرائع کے مطابق ان بدمعاش لڑکوں کو اپنے اس سنگین و انسانیت سوز جرم پر افسوس و پچھتاوا ہے ۔ پولیس حیات نگر کی جانب سے اس معاملہ میں تحقیقات جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button