سرورققومی خبریں

پتن جلی کو 50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت

ممبئی، 10جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے معاملے میں، بامبے ہائی کورٹ نے پتن جلی آیوروید کو عدالت کے عبوری حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگست 2023 میں ایک عبوری حکم میں، ہائی کورٹ نے پتن جلی آیوروید لمیٹڈ کو منگلم آرگنکس لمیٹڈ کی طرف سے دائر ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں اپنے کافور کی مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔جسٹس آر آئی چھاگلا کی سنگل بنچ نے 8 جولائی کو کہا کہ پتن جلی نے جون میں داخل کردہ ایک حلف نامہ میں مذکورہ کافور مصنوعات کی فروخت کے خلاف حکم امتناعی کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

جسٹس چھاگلا نے حکم میں کہا کہ مدعا علیہ نمبر ایک (پتن جلی) کی جانب سے 30 اگست 2023 کے حکم کی خلاف ورزی عدالت برداشت نہیں کرے گی۔آرڈر کی ایک کاپی بدھ کو دستیاب کرائی گئی۔ بنچ نے کہا کہ پتن جلی کو حکم کی خلاف ورزی/توہین کا حکم دینے سے پہلے 50 لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت دینا مناسب ہوگا۔ ہائی کورٹ کیس کی مزید سماعت 19 جولائی کو کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button