قومی خبریں

ہائی کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے رابرٹ واڈرا کو مزید وقت دیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز تاجر رابرٹ واڈرا کو محکمہ انکم ٹیکس کے جاری کردہ نوٹس کا جواب دینے کے لئے مزید تین ہفتوں کی مہلت دی۔عدالت نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس تشخیص کی کارروائی جاری رکھ سکتا ہے، لیکن ان کی طرف سے کوئی حتمی حکم جاری نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ انکم ٹیکس نے واڈرا کو بلیک منی ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس راجیو شکدھر اور جسٹس تلونت سنگھ کی بنچ نے محکمہ انکم ٹیکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں واڈرا کی درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔واڈرا نے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بلیک منی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 (1) کے تحت 4 دسمبر 2018 اور 18 دسمبر 2019 کو جاری کردہ نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔

عدالت 10 اگست کو کیس کی اگلی سماعت کرے گی۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد واڈرا نے 2018 اور 2019 میں خودکو جاری کردہ نوٹس اور اس سال 7 مئی کو جاری کردہ ’وجہ بتائونوٹس‘ اور 17 اور 22 مئی کو جاری کردہ خطوط کو غیر قانونی اور غیر آئینی قراردینے کی درخواست کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ آئین کے آرٹیکل 14، 19 اور 21 کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button