کڑوے کریلوں کے جادوئی اثرات-ڈاکٹر امۃ البریرہ فہمیدہ سفیان دہلی
نظام تنفس کے مسائل کم کرے
نظام تنفس کے مسائل کم کرے: کریلے Bitter gourd نظام تنفس کے امراض جیسے دمہ، کھانسی اور دیگر کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ کریلے کے پتوں کو تلسی کے پتوں کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور شہد کے ساتھ نہار منہ کھائیں تو وہ بھی ایک اچھا ٹوٹکا ثابت ہوتا ہے۔
جگر کی صفائی: جگر کے مسائل سے بچنے کے لئے روزانہ ایک گلاس کریلے کے جوس کا پینا عادت بنانا مفید ثابت ہوتا ہے اور صرف ایک ہفتے کے استعمال میں ہی فرق نظر آنے لگتا ہے۔
کیل مہاسوں کے خلاف مفید: کریلے کھانے کی عادت کیل مہاسوں اور جلد کے انفیکشن سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہے، یہ سبزی جسم میں گردش کرنے والے مضر فری ریڈیکلز کو خارج کرتی ہے جبکہ عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار بھی سست کرتی ہے، لیموں کے عرق کے ساتھ کریلے کو جوس کو مکس کرکے خالی پیٹ روزانہ پینا اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔
ذیابیطس سے تحفظ: کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی رد عمل پیدا ہوتا ہے جو بلڈگلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح کریلے میں موجود اجزاء لبلبے کے خلیات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی مفید ہے جو انسولین پیدا کرتے ہیں۔ کریلے کا جوس پینا بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
قض سے نجات: کریلے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں جبکہ ان میں موجود فائبر قبض کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ بدہضمی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
امراض قلب کو دور رکھے: کریلے دل کے لئے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، یہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ شریانوں میں خون کی رکاوٹ کا خطرہ کم کرتے ہیں، جس ہارٹ اٹیک کا امکان کم ہوتا ہے، یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرتے ہیں جس سے بھی دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
جسمانی وزن میں کمی: کریلے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھر پور سبزی سے جو کہ میٹا بولزم اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
جسمانی توانائی بڑھائے: کریلے کا جوس اکثر پینا جسمانی اسٹینما بہتر کرتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے اور اس کا استعمال نیند کا معیار بھی کم کرتا ہے۔
خون کی صفائی: جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھر پور ہونے کی وجہ کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔
بالوں کو سفیدی بھی دور کرے: یہ سبزی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا بھی علاج کرسکتی ہے جس کے لئے کریلے کے جوس کو سفید بالوں پر لگائیں، یہ طریقہ 10 دن میں ایک بار اپنانا سفید بالوں کی نشو ونما کو کم کردیتا ہے۔ مگر یہ بھی خیال رکھیں: اگرچہ کریلے اور اس کا جوس صحت کے لئے فائدہ مند ہے مگر اس جوس کو روزانہ کچھ مقدار میں ہی پینا چاہئے ورنہ دل متلانے اور پیٹ درد کی شکایت ہوتی ہے، خاملہ خواتین کو بھی اس کی زیادہ مقدار پینے سے گریز کرنا چاہئے۔ اگر آپ بلڈگلوکوز کم کرنے کی ادویات کے ساتھ کریلے کا استعال کریں گے تو اس کا اثر بڑھ جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پیشاب کی نالی متاثر ہوسکتی ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے اسے غذا کا حصہ بنائیں۔



