صحت اور سائنس کی دنیا

قرنفل کے طبی فائدے

مختلف امراض میں استعمال

قرنفل یعنی لونگ ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے اس کے درخت ہندوستان پاکستان سری لنکا انڈونیشیا میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ان درختوں کی سوکھی اور خوشبودار کلیاں لونگ کہلاتی ہیں۔ یہ درخت سدا بہار ہوتا ہے اس کی اونچائی 8 فٹ سے 12 فٹ ہوتی ہے اس کی پتیاں بڑی بڑی ہوتی ہیں اس میں سرخ پھول نکلتے ہیں ۔ لونگ کا استعمال پکانے کے مصالحوں میں عام طور پر کیا جاتا ہے۔

مختلف امراض میں استعمال: یہ دانتوں کے علاج میں خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے تیل کو دانت کے درد کے لئے اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے ریاح کے اخراج میں مدد ملتی ہے یہ تیل مسوڑھے کے ورم کو دور کرتا ہے پیٹ کے امراض کو دور کرنے والی دواؤں میں لونگ شامل کیا جاتا ہے ہچکی کی تکلیف اس کے استعمال سے بڑی جلد دور ہوجاتی ہے لونگ گرم مزاج کی حامل ہے اس لئے گرم مزاج والے اسکو استعمال نہ کریں نزلہ اور زکام میں اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بدہضمی دور کرنے اور جی متلانے کی شکایت ختم کرنے کے لئے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ جلدی امراض خاص کر کھجلی میں لونگ کے تیل کی مالش کے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں لونگ کی چائے کا استعمال صحت بخش ہوتا ہے قے دست اور پیٹ کی بیماریوں میں لونگ کو پانی میں ابال کر مریض کو پلایاجاتا ہے لونگ کے تیل کو دانتوں کے منجن اور قبض کشا گولیوں کے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لونگ کا تیل مچھروں کو بھگانے اور ان سے محفوظ رہنے کا مؤثر طریقہ ہے۔ اس طرح انسانی صحت کیلئے لونگ کا استعمال بہت مفید ہے تاہم اس کے استعمال میں احتیاط اور اعتدال ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button