سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ککڑی کھایئے صحت پایئے

ککڑی ایک ایسی سبزی ہے جس کا ذائقہ پھیکا جبکہ مزاج ٹھنڈا ہوتا ہے جگر کے مسائل سے لے کر کمر درد تک ککڑی کے بیشمار فوائد ہیں جن کے بارے میں شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ کم سے کم آدھا پاؤ ککڑی کھانا صحت کے لئے بہترین ہے اور اگر اسے دوپہر کے وقت کھایا جائے تو افادیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، ککڑی میں پانی، پروٹین،معمولی مقدار میں چکنائی ،کیلشیم، فاسفورس، لوہا، آیوڈین، وٹامن سی اور اے پائے جاتے ہیں۔ ککڑی پیاس کو بجھاتی ہے۔ صفرا کی حرارت اور سوزش کو دور کرتی ہے۔

خون کی حدّت اور سوزش،جگر اور معدے کو تسکین دیتی ہے۔ مثانے اور گردے کی پتھری کو توڑتی اور ریگ کو دور کرتی ہے۔تلخ ککڑی اس امر میں زیادہ نافع ہے۔ ملین شکم ہونے کے ساتھ ساتھ بھوک پیدا کرتی ہے۔بدن کو فربہ کرتی ہے۔دل و دماغ کو فرحت پہنچاتی ہے۔ تپ دق میں اس کا پانی نکال کر پلایاجاتا ہے۔۔حضرت عبداللہ بن جعفرؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو کھجور ، ککڑی کے ساتھ ملا کر کھاتے ہوئے دیکھا۔(صحیح بخاری،جلد سوم،کتاب الاطعمۃ،ص203)

 آیئے اس کے فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

خون کی روانی اور گرمی کو کم کرے

ککڑی کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے خون کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ خون کی گرمی بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، یہ خون سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ممکن بناتی ہے۔

جگر کے لئے مفید

کیونکہ ککڑی کا مزاج ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے ککڑی کھانے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور جگر کو تسکین ملتی ہے جگر کے مسائل میں آرام آتا ہے۔

گردے کے مسائل دور کرے

ککڑی کے بیج بیحد فائدے مند ہوتے ہیں ککڑی کے بیجوں کو پیشاب آور ہونے کی وجہ سے سوزاک، گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کے لئے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے

ککڑی کھانے میں صحت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد کے لئے بھی بہترین ہوتی ہے اگر اس کے بیجوں کو رگڑ رگڑ کر چہرے پر ملا جائے تو اس سے چہرے کی رنگت میں نکھار آتا ہے۔

گرمی اور سوزش دور کرے

ککڑی کے استعمال کا سب سے بڑا مقصد زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ یہ جسم سے گرمی کا خاتمہ کرتی ہے موسم کی گرمی کے مضر اثرات کو دور کرتی ہے اس کے استعمال سے جسم کے اندرونی اعضاء کی سوزش دور ہوتی ہے، ککڑی کو کھانے کے لئے بہتر ہے کہ اس پر نمک اور کالی مرچ لگا کر کھایا جائے۔

بخار دور کرنے کے لئے مفید

ککڑی کیونکہ سرد مزاج ہوتی ہے اس لئے ککڑی بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے اگر بخار میں ککڑی کھائی جائے تو بخار کم کرنے میں مدد کرتی ہے، تاہم ککڑی کھا کر پانی نہیں پینا چاہئے ورنہ ہیضہ ہونے کا خدشہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button