دلفریب پھل,کھجور کی افادیت-ڈاکٹر شاہد ایم شاہد
خواتین کو حمل کے دوران بواسیر کی شکایت ہو جاتی ہے۔ کھجوریں ریشوں کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہیں۔
کھجور ایک پھلدار درخت ہے۔اس کا سائنسی نام (Phoenix dactylifera) ہے۔ماہرین کے مطابق اس درخت کی عمر تقریباً 150 سال تک ہوتی ہے جس پر گچھوں کی صورت میں پھل لگتا ہے۔ایک گچھے میں سینکڑوں دانے ہوتے ہیں۔عام طور پر کھجور کا درخت 21 سے 23 میٹر یعنی69 تا 75 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ یہ طاقتور اور خوش ذائقہ پھل ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں کھجور کی کل عالمی پیداوار 8.5 ملین میٹرک ٹن ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مصر، سعودی عرب، ایران، الجزائر، عراق، اسپین، اٹلی، سوڈان، لبنان اور چین کھجور کی پیداوار میں نمایاں درجہ رکھتے ہیں۔
100گرام کھجور میں اس کی غذائی افادیت کچھ یوں ہے۔پانی 21.32 گرام، کلوریز 277، سوڈیم 2 ملی گرام، پوٹاشیم 656 ملی گرام، فاسفورس 62 ملی گرام، مگینشیم 43 ملی گرام، کیلشیم 39 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹ 75 گرام، شوگر 63 گرام، فائبر 6.7 گرام، زنک 0.29 ملی گرام، وٹامن کے 2.7 مائیکرو گرام، وٹامن ای 0.05 ملی گرام، وٹامن سی 0.4 ملی گرام، فولیٹ بی 9، 19 مائیکرو گرام، وٹامن بی سکس 0.165 ملی گرام، کاپر 0.36 ملی گرام، تھایامین 0.05 ملی گرام، رائبو فلیون 0.06 ملی گرام، نیاسین 1.61 ملی گرام پایا جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ پھل
کھجور اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے۔ جس سے بیماریوں کی شدت کم ہوجاتی ہے۔ یہ خلیات کو آزاد ریڈیکل سے بچاتے ہیں۔ واضح ہو انجیر، بیر اور کھجور میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس میں سب سے طاقتور اینٹی اوکسیڈنٹ (Flavonoids) ہوتا ہے جو سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ زیادہ تر ذیابطیس، الزائمر اور کینسر کی بعض اقسام کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح کیروٹیائیڈ (Carotenoid) دل کی صحت اور آنکھوں کے امراض کم کرتے ہیں۔ (Quinoliic Acid) کینسر اور دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔
فائبر سے بھرپور پھل
مجموعی طور پر فائبر صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔فائبر آنتوں کی کارکردگی بہتر بنا کر قبض سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 21 افراد جنھوں نے 21 دنوں تک روزانہ سات کھجوریں کھائیں ان کی فریکوئنسی میں بہتری آئی۔ اس کے علاوہ فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ہڈیوں کی صحت
کھجور میں فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم سمیت متعدد معدنیات پائی جاتی ہیں۔ یہ سب آسٹیوپروسس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کی علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ پوٹاشیم کولیسٹرول کی سطح کم کر کے فالج کے خطرات کو ٹال دیتا ہے۔
سفید چینی کا متبادل
کھجور تقریباً تمام پھلوں سے میٹھا پھل ہے۔ جس میں قدرتی طور پر مٹھاس موجود ہوتی ہے۔ یہ چینی کی بڑھی ہوئی خواہش کم کر دیتی ہے۔ یہ سفید شکر کا بہترین متبادل ہے۔
جلدی امراض
کھجور وٹامن سی اور ڈی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ جلد کی چمک میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ قبل از وقت بڑھاپے سے بچاکر صحت یاب رکھتی ہے۔ یہ میلانین کو جمع ہونے سے روکتی ہے۔ اس میں گلوکوز، فرکٹوز اور سر کووز کی مقدار پائی جاتی ہے جو جلدی امراض سے تحفظ دیتے ہیں۔
حمل کے دوران بواسیر سے بچاؤ
اکثر ریشوں کی کم مقدار کی وجہ سے خواتین کو حمل کے دوران بواسیر کی شکایت ہو جاتی ہے۔ کھجوریں ریشوں کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہیں۔ جو حمل کے دوران بواسیر کے خطرہ کو کم کر دیتی ہیں۔
عورتوں کے عوارض سے چھٹکارا
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھجور میں حل ہونے والے اور حل نہ ہونے والے بہت سے فائدہ مند اماینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں۔ جنرل آف نیوٹریشن ریو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فائبر گیسٹرو فیلجل ریفلکس ڈائیور ٹیکو لائٹس آنتوں کی فعل کو باقاعدہ بنا کر بواسیر جیسی بیماری سے بچاتے ہیں۔
بے خوابی کی کیفیت (Insomnia)
کھجور دیگر فوائد کے ساتھ بے خوابی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر آپ کئی مہینوں سے بے خوابی کا شکار ہیں۔ تو اب ایک دفعہ اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال کر کے دیکھیں حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔
دماغی صحت کی ضامن
کھجور دماغی صحت کے لئے بہت مفید پھل ہے۔ یہ سوزش کی سطح کم کر دیتی ہے۔ یہ الزائمر جیسی بیماری سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیکھنے اور یاداشت کے عمل کو بھی بہتر بناتی ہے۔
رات کا اندھراتا
دیگر پھلوں کی طرح کھجور میں بھی وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ جو کمزور نظر اور رات کے اندھیرے سے بچاتا ہے۔
پروٹین سے بھر پور
کھجور پروٹین کا بھی ایک ذریعہ ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ جو لوگ باقاعدگی سے جم جاتے ہیں۔ اگر انہیں کھانے میں کھجور دی جائے تو انہیں کوئی سپلیمنٹ کھانے کی ضرورت نہیں۔



