سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ازخر: لیمن گراس

عربی میں ازخر انگریزی میں Cymbopogon یا Lemongrass لیمن گراس اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ گھاس صحرا میں پیدا ہوتی ہے۔

عربی میں ازخر انگریزی میں Cymbopogon یا Lemongrass لیمن گراس اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ گھاس صحرا میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے کوئی انسان نہیں بلکہ مکمل طور پر اللہ کی قدرت پالتی پوستی ہے۔یہ کوئی عام لیمن گراس نہیں بلکہ خاص قسم ہے جو اپنی مرغوب خوشبو اور ہلکے سے ترش ذائقہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اور اسکی تجارت اور خریدوفروخت مسجدِ قباء اور جبلِ احد پر عام ہے۔ صحیح مسلم کے مطابق آپ نے مکہ میں اسکے پودوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس پودے کو مت کاٹو۔ ازخر یعنی لیمن گراس جو کہ ہلکے لیموں اور اور ہلکے سے سبز رنگ کی ہوتی ہے ایک خشک گھاس نما جھاڑی ہے۔اور یہ بہت گرم ہوتی ہے۔

یہ ہلکا پھلکا سا ایسا لطیف قہوہ یا چائے بناتی ہے جو خون کو انجماد سے روکتی ہے، اور رگوں میں خون کی روانی میں معاون کا کردار ادا کرتی ہے۔یہ پیشاب اور ماہواری خون کے بہاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جگر اور گردے کی پتھریوں اور معدہ کی گلٹیوں کو ختم کر تی ہے۔اسکا استعمال چائے یا پٹی باندھ کر دونوں طرح سے مؤثر ہوسکتا ہے۔ ازخر کا تنا دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کو اسہال اور الٹیوں سے نجات بھی دیتا ہے اور معدہ کی حالت کو متوازن کرتا ہے۔لیمن گراس مشرقی ہندوستان، مالابار اور کوچِن میں بھی ملتی ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/DYz0EGs75mn1TVvHtOaRiJ

https://play.google.com/store/apps/detailsid=com.urdu.urduduniya

یہ ریت ٹیلوں یا ہلکی ریت پہ اگی نظر آتی ہے۔ ویسے گہری، گھنی اور اور زرخیز مٹی میں اس کی پیداوار بھی کی جا سکتی ہے لیکن اس طرح گھاس زیادہ اونچی ہوجاتی ہے اور اس سے حاصل کیا جانے والا تیل اپنی ترش صلاحیت میں کم ہوجاتا ہے۔ گرمی اور کڑی دھوپ میں یہ بہت پروان چڑھتی ہے۔کم ڈھلان سطح پر اگنے والی گھاس بھاری بارشوں کی وجہ سے زیادہ خالص تیل کا زریعہ بنتی ہے۔

اس کا تیل خوشبو والا صابن بنانے اور میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مچھر بھگانے والی ادویات، اور خوشبوؤں میں بھی یہ استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر اس کے قہوہ کو چاک و چوبند ہونے اور موٹاپے کے خاتمے کے لئے سردیوں میں مشروب کے طور پر پیا جاتا ہے۔ گرین ٹی کی طرح لیمن گراس نے بھی اپنے اچھوتے فوائد سے حکیموں اور طب کے ماہروں کے دل کو موہ لیا ہے پیٹ کی بیماریوں کے لئے خاص کر یہ بہت سے نسخوں کا حصہ بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button