سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

جادوئی سبزی کدو کے فوائد✍️ڈاکٹر امۃ البریرہ فہمیدہ سفیان دہلی

کدو ایک مکمل غذا ہے جس کی مثال کسی اور غذا میں نہیں ملتی۔ اگر ایک انسان روزانہ دو وقت کدّو کھائے تو اس کی غذائی ضروریات بالکل پوری ہوجاتی ہیں۔ کدّو میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو انسان کو ہر قسم کی بیماری سے بچا لیتے ہیں۔ کینسر اور ایڈز کے مریضوں کو تجرباتی طور پر ایک مہینہ کدّو کھلائے گئے تو وہ بالکل بھلے چنگے ہوگئے۔ کدّو کے جوہر سے ہر قسم کی بیماری کے علاج کی ویکسین تیار کرنے کا تجربہ بھی کیا گیا اور نتائج حیران کن تھے۔ کسی بھی بیماری کے آخری اسٹیج کے مریض کو بھی کدّو ویکسین لگائی گئی تو وہ ایک دن کے اندر پوری طرح صحت مند ہوگیا۔

صبح و شام روغن کدّو ہر روز تھوڑا سا سر پر خوب مالش کر کے جذب کریں، ہاتھ اور پاؤں پر بھی اچھی طرح مالش کریں۔ کدو کے بیج کے چند ایسے فوائد جنہیں جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے۔ کدو ایک مزیدار سبزی ہے لیکن اس کے بیجوں کی افادیت بھی کچھ کم نہیں ہے اور ان کی وجہ سے نہ صرف انسان تندرست رہتا ہے بلکہ کئی طرح ی بیماریوں کے علاج بھی کئے جاسکتے ہیں۔

سوجن کیلئے

کدو کے بیجوں کاتیل جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے۔سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس کے استعمال سے جوڑوں کادرد ٹھیک ہوتا ہے اور جسمانی سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔

خواتین کیلئے

اس میں قدرتی طور پر ’فائیٹوسٹروجن‘ ہوتا ہے جو کہ خون میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو مخصوص ایام میں تکلیف کم ہوتی ہے۔ایسی خواتین جنہیں ایام میں تکالیف کا سامنا ہوانہیں چاہیے کہ وہ کدو کے بیج استعمال کریں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی کیلئے

ان میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت مند رہنے کے لئے کم ازکم 8ملی گرام زنک ضرور کھانا چاہیے جبکہ ایک کپ کدو کے بیج کھانے سے آپ کو بآسانی 6.59ملی گرام زنک مہیا ہوگا جو کہ ایک صحت مند زندگی کا آغاز ہوگا۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور

کدو کے بیج انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہی۔ا ن میںوٹامن ای، کومیریک، فیورلک، وینی لیک اور سائرینجک ایسڈ ہوتا ہے۔ ان آکسیڈینٹس کی وجہ سے جسم توانائی سے بھرپور رہتا ہے اور انسان بیماریوںسے محفوظ بچارہتاہے۔

وٹامن بی کمپلیکس سے بھرپور

کدو کے بیجوں میں وٹامن بی کمپلیکس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں نیاسین،تھائیامین،رائبو فلائیوین اور فولیٹس ہوتے ہیں جو کہ انزائمز کو نظام کو بہتر بناتے ہوئے میٹابولزم کے عمل کو ٹھیک رکھتے ہیں۔

دل کی مضبوطی

ان میں میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل مضبوط ہوتا ہے۔کدو کے بیجوں میں موجود اجزاء کی وجہ سے نظام دوران خون بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس سے دل بھی صحیح طریقے سے کام کرتاہے۔

پروسٹیٹ کیلئے

کدو کے بیج میں موجود زنک کی وجہ سے یہ مردانہ صحت کے لئے بھی بہت مفیدہے۔مردوں کو چاہیے کہ وہ کدو کے بیج ضرور استعمال کریں کیونکہ اس طرح وہ پروسٹیٹ کے مسئلے سے بچ سکیں گے۔غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے۔

کدو کے چند فوائد: ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کدو معدے کی تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔ دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن طاقت بخش غذا ہے کدو حافظہ تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن) کو دور کرتا ہے۔

کدو کا گودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔ کدو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔ کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button