طب یونانی میں ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور طب یونانی میں ہلدی ملے شہد کو گولڈن ہنی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فائدوں کی وجہ سے اب یہ گولڈن ہنی مغربی ممالک میں کثرت سے استعمال کی جارہی ہے۔
ہلدی برصغیر پاک و ہند میں اگنے والا ایک عام پودا ہے جسے عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر جدید میڈیکل تحقیق کے مطابق یہ عام پودا انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند اور بہت سی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔جدید تحقیق کے مْطابق ہلدی کے اندر قْدرتی اینٹی بائیوٹیک خوبیاں موجود ہیں جو فارمیسی پر ملنے والی بہت سے اینٹی بائیوٹیک ادویات سے بہتر اور انتہائی سستی ہیں۔
میڈیکل سائنس کی ایک اور تحقیق کے مطابق ہلدی ہمارے نروس سسٹم کو مضبوط بناتی ہے اور اس کے اندر موجود اینٹی بیکٹریل، اینٹی اینفلامیٹری، اینٹی وائرل، اینٹی فنگل، اینٹی ٹیومرخوبیاں ہمارے جسم کو بیکڑیا سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہیں اور ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم یعنی مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہیں، ایک اور تحقیق کے مْطابق ہلدی ہماری یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور چونکہ برصغیر پاک و ہند میں ہلدی تقریباً روزانہ کی خوارک کا حصہ ہے اس لئے اس علاقے کے رہنے والوں میں بھولنے یعنی الزائمر کی بیماری بہت کم ہے۔
شہد اور ہلدی
ہلدی کو جب شہد میں مکس کیا جاتا ہے تو یہ دونوں ملکر اس مکسچر کو ایک اکسیر بنا دیتے ہیں جو بہت سی دائمی بیماریوں کو ختم کرتا ہے اور ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ہلدی اور شہد کا مکسچر درجہ ذیل بیماریوں کے لئے انتہائی مفید اور شفا بخش ہے، نزلہ، زکام، کھانسی، سانس کی بیماری، ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، خون لیجانے والی نالیوں کی بندش، ذیابطیس، دل کی بیماریاں، ہائی کولیسٹرال، ڈپریشن اور پریشانی کے علاوہ یہ مکسچر جسم کے بیرونی اور اندرونی زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہے اور عمر کے ساتھ جلد پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرکے ہمیں جوان بناتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک کھانے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ چائے کا ہلدی شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور صبح شام اس مکسچر کو آہستہ آہستہ کھائیں، آپ اس مکسچر کو ایک دفعہ بنا کر محفوظ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خراب نہیں ہوتا۔
نوٹ: وہ حضرات جو خون کو پتلا کرنے کی ادویات استعمال کرتے ہیں وہ اس مکسچر کو کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں کیونکہ ہلدی خون کو گاڑھا کرتی ہے۔٭



