سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

سب سے بہتر دودھ

گائے کا دودھ سب دودھوں کا سردار اور سب سے افضل ہے، یہ قوت کی حفاظت کرتا ہے، اس کو پینے والا دیر میں بوڑھا ہوتا ہے، گائے کا دودھ سل، دمہ، نقرس، پرانے بخار کو فائدہ مند ہے، بھینس کا دودھ بارد مزاج کا ہوتا ہے، اس کے فوائد گائے کے دودھ جیسے ہیں، خصوصاً کم خوابی اور معدے کی گرمی دور کرنے کے لئے بہت مفیدہے، بکری کا دودھ ، سل، پرانے بخار، دست روکنے کے لئے فائدہ مند ہے، بکری کا دودھ اس لئے مفید ہے کہ بکری ہر وقت چلتی پھرتی رہتی ہے اور کڑوی چیزیں کم کھاتی ہے، پانی بھی کم پتی ہے۔

اونٹنی کے دودھ میں حرارت نمکینیت اور ہلکا ہوتا ہے، بواسیر، استسقاء، دبیلہ کو مفید ہے، بھوک اور قوت باہ کو زیادہ کرتا ہے۔بھیڑ کے دودھ میں فوائد سب سے کم ہیں، یہ گرم مزاج کا ہوتا ہے، جسم کے لئے موافق نہیں ہوتا، ریاحی درد کو تسکین دیتا ہے، ہچکی، مرہ صفراء بلغم پیدا کرتا ہے، ہتھنی کا دودھ بدن کو قوت اور ریاحی درد کو سکون دیتا ہے، ہر کھر والے چوپائے کا دودھ ہلکا، ترش، نمکین ہوتا ہے، ریاحی درد کو تسکین دیتا ہے، دودھ پینے کا صحیح اور بہتر وقت یہ ہے کہ دودھ کو نکالتے ہی گرم گرم پئیں اس کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں، ٹھنڈا ہو کر ثقیل ہوتا ہے اور بلغم پیدا کرتا ہے، مگر ریاحی درد کو تسکین دیتا ہے، اگر اس کو تیز آگ پر اچھی طرح ابال دیا جائے تو غلیظ، ثقیل ہوجاتا ہے، جسم کو مرطوب کردیتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button