سرورققومی خبریں

سنندا پشکر موت معاملہ: تھرور کے خلاف مقدمہ چلے گایانہیں؟فیصلہ ملتوی

 نئی دہلی،2جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قومی راجدھانی کے ایک لگزری ہوٹل میں #سننداپشکر کی موت کے معاملے میں #کانگریس لیڈر ششی #تھرور کے خلاف مقدمہ چلے گا یانہیں؟ ایک مقامی عدالت نے جمعہ کے روز اس فیصلے کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا۔خصوصی جج گیتانجلی گوئل کو جمعہ کے روز تھرور کے خلاف الزامات عائد کرنے سے متعلق اپنا حکم سنایا جانا تھا لیکن استغاثہ کے تحریری مواد حوالہ کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت مانگے جانے کے بعد اس معاملے کو 27 جولائی تک ملتوی کردیا۔

#جج نے ایک حکم میں کہاکہ استغاثہ کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تحریری مواد پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیں۔ ملزمان کوبھی اس کی ایک کاپی دی جائے گی۔ اس سے قبل #عدالت نے #کورونا #وائرس وباکے پیش نظر اس کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی تھی۔عدالت نے دہلی پولیس اور تھرور کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

پولیس نے تھرور کے خلاف آئی پی سی کے 306 (خود کشی کیلئے اکسانا) سمیت جرائم کے الزامات عائد کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کانگریس لیڈر کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ وکاس پہوا نے عدالت کو بتایا کہ ایس آئی ٹی تحقیقات میں تھرور کوتمام #الزامات سے #بری کردیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button