قومی خبریں

ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی

نئی دہلی ، 8نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی خصوصی عدالت نے پیر کو ریاستی وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ایم پی/ایم ایل اے کیسز سی بی آئی کے خصوصی جج وکاس دھول نے مسٹر جین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں میں استغاثہ اور دفاعی وکلاء￿ کے دلائل سننے کے بعد اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کی درخواست پر مزید سماعت 9 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔عدالت نے تہاڑ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ 9 نومبرکو مسٹرجین، ویبھو جین اور انکش جین کوورچوئل میڈیم کے ذریعے پیش کیا جائے۔ مسٹر جین کو پرونشن منی لانڈرنگ ایکٹ کے التزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button