بین ریاستی خبریں
جموں: موسلا دھار بارش کاقہر، کئی مکانات کوپہنچا نقصان ، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ
جموں، 19 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار اور پیر کی درمیانی شب #جموں میں ہونے والی بارش نے یہاں کے کئی علاقوں میں تباہی مچا ئی ہے اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک جموں و کشمیر میں موسم الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بدھ تک جموں وکشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار #بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ان دنوں پہاڑی #علاقوں سے پتھراؤ اور تودے گرنے کے واقعات ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی بہت سارے علاقوں میں #لینڈسلائڈنگ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں جموں کے کئی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال رہی۔جموں کے کالیکا کالونی میں بارش سے نالے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اس علاقے کے چار مکانات منہدم ہوگئے ، خوش قسمتی سے موسم الرٹ کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاکہ اس حادثے میں کسی کو تکلیف نہ ہو۔ مکان گرنے کے باعث یہاں کے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
کالیکا کالونی میں رہنے والے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب نالے میں پانی اتنا تیز آگیا کہ اس پانی نے کسی کو سنبھلنے نہیں دیا۔ جب تک کسی کو کچھ سمجھ آجاتا تب تک پانی نے یہاں 4 #مکانات کو ڈھادیا تھا اور خوش قسمتی سے ان گھروں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے ہی یہاں سے نکال لیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بحالی کا کام کیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔



